میرا ضلع شاید صوبے کا واحد ضلع ہوگا جہاں چار ماہ میں تین ڈپٹی کمشنروں کے تبادلے ہوچکے ہیں، سلیم کھوسہ
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی اجلاس میں رکن اسمبلی سلیم کھوسہ نے پوائنٹ آف آرڈر پر کہا کہ میں نے پی ایس ڈی پی میں اپنے حلقے میں بلڈنگز کے کچھ منصوبے شامل کرائے تھے جن کی لاگت 200 ملین روپے ہے مگر 70 منصوبوں کے لئے صرف 20 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں اس طرح ہر منصوبے کے لئے دو لاکھ چالیس ہزار روپے بنتے ہیں بتایا جائے کہ اتنی رقم میں کسی منصوبے پر کیسے کام ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا ضلع شاید صوبے کا واحد ضلع ہوگا جہاں چار ماہ میں تین ڈپٹی کمشنروں کے تبادلے ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ میرا علاقہ گرین بیلٹ میں واقع ہے گزشتہ سال آنے والے سیلاب سے گرین بیلٹ سمیت میرا علاقہ بری طرح سے تباہ ہو چکا ہے زمیندار معاشی بدحالی کا شکار ہیں مگر ان سے زبردستی آبیانہ سمیت دیگر ٹیکس وصول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جن کی ادائیگی ہمارے لوگوں کی بس کی بات نہیں دوسری جانب محکمہ اری گیشن کی ذاتیاں سمجھ سے بالاتر ہیں محکمہ ایری گیشن 20 لاکھ لوگوں کو بے روزگار اور گرین بیلٹ کو مکمل طور پر ویران کرنا چاہتا ہے اری گیشن منصوبوں کے لئے آنے والے فنڈز نہ جانے کہاں جارہے ہیں کچھی کینال کے پانی کا رخ صحبت پور کی طرف موڑا جارہا ہے محسوس ہوتاہے کہ محکمہ ایری گیشن صحبت پور کو ہر طرح سے متاثر کرنا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ انسپیکشن ٹیم گاہے بگاہے میرے علاقے میں اری گیشن کے منصوبوں کا جائزہ لے،