صوبائی الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265کوئٹہ IIمیں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردئیے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی الیکشن الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265کوئٹہ IIمیں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردئیے۔ جمعرات کو حلقہ این اے 265کے ضمنی انتخاب کے ریٹرننگ آفیسر سید نذیر احمد کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 18امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کردئیے گئے ہیں۔ پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے امیدوار محمود خان اچکزئی کو درخت، پی ٹی آئی کے قاسم خان سوری کو بلا، رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے کو گل لالہ، بی این پی کے امیدوار محمد جمال کو کلہاڑی، جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے قاری مہر اللہ کو تختی، بی اے پی کے امیدوار حاجی فوجان کو گائے،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے محمد رضا کو چاند، نیشنل پارٹی کے محمد رمضان کو آری، پاکستان راہ حق پارٹی کے شکیل احمد کو استری، کسان اتحاد کے سید محمد شاہ میر ہاشمی کو بالٹی، پاکستان تحریک لبیک کے وزیر احمد نورانی کو کرین، آزاد امیدواروں دانش حسین کو بکری، مقبول احمد کو خروگوش،طالب حسین کو ٹیلی وژن، عبدالناصر کو مٹکا، نازیہ اسلم کو ٹیلی فون،ولی محمد کو سلائی میشن کے انتخابی نشانات الاٹ کردئیے گئے۔ واضح رہے کہ حلقہ این اے 265میں ضمنی انتخاب 16مارچ کو ہونے جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے