حکومت پاکستان نے نوجوانوں کو فنی تعلیم حاصل کرنے کیلئے جو اقدامات کئے ہیں وہ لائق تحسین ہے،روحانہ گل کاکڑ
اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) لسبیلہ روحانہ گل کاکڑ نے کہا کہ اس جدید دور میں ہر نوجوان کو ہنر مند ہونا ضروری ہے اور اب ملک کی ترقی میں بھی ہنر مند لوگوں کا اہم کردار ہوتا ہے اس لئے نوجوانوں کو چاہئے کہ ٹیکنیکل تعلیم پر توجہ دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نیوزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ اوتھل میں 6 ماہ کی مختلف ٹیکنیکل ٹریننگ پروگرام کی اختتامی تقریب برائے تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مہمان خاص ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) لسبیلہ روحانہ گل کاکڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہا کہ اس جدید دور میں ہر نوجوان کو ہنر مند ہونا ضروری ہے اور اب ملک کی ترقی میں بھی ہنر مند لوگوں کا اہم کردار ہوتا ہے اس لئے نوجوانوں کو چاہئے کہ ٹیکنیکل تعلیم پر توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے نوجوانوں کو فنی تعلیم حاصل کرنے کے لئے جو اقدامات کئے ہیں وہ لائق تحسین ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں مختلف کمپنیز، این جی اوز اور خاص کر بیرون ملک میں بھی ٹیکنیکل افراد کی مانگ ہے اس لئے تمام نوجوانوں کو ٹیکنیکل تعلیم حاصل کرکے اپنے معاشی حالات بدل سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جن نوجوانوں نے ٹیکنیکل تعلیم حاصل کی ہے انہیں اپنے تجربات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں اور لسبیلہ میں سیلاب ذدہ علاقوں میں مختلف این جی اوز کام کررہی ہیں انھیں تربیت یافتہ نوجوانوں کی ضرورت پڑتی رہتی ہے آپ لوگ جنہوں نے تربیت حاصل کی ہے وہ ان این جی اوز سے رابطہ کرکے اپنے لئے روزگار بھی حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ٹیکنیکل لوگوں کا اہم مقام ہوتا ہے۔ تقریب سے گورنمنٹ پولی ٹییکنیک انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل ظفر معراج نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ اوتھل میں نوجوانوں و مختلف شعبہ جات سول سروئیر، کمپیوٹر اپلیکیشن اور بلڈنگ الیکٹریشن میں 60 طلباء کو ٹیکنیکل تربیت دی گئی۔