حراستی ملزمان کو عدالتوں میں پیش نہ کرنے پر سیشن جج کا نوٹس

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) گذشتہ روز لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریکِ کے دوران گرفتار کیے گئے زیر حراست ملزمان کو دوسرے روز بھی عدالت میں پیش نہ کیا جاسکا۔ملزمان کو عدالتوں میں پیش نہ کرنے پر سیشن جج لاہور تنویر اکبر نے سی سی پی او لاہور کو مراسلہ لکھ دیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ زیر حراست ملزمان کو بنیادی حقوق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔ زیرحراست ملزمان کوپیش نہ کرنے سے ٹرائل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

سیشن جج لاہور نے مراسلے میں مزید لکھا ہے کہ آئین نے قیدیوں کو بھی حقوق فراہم کیے ہیں آئی جی پنجاب ملزمان کی عدم پیشی کا نوٹس لیں۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے دوران گزشتہ روز شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور عمر سرفراز چیمہ سمیت متعدد رہنماؤں اور کارکنوں نے گرفتاری پیش کی تھی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے احکامات جاری کردیئے ہیں، گرفتار افراد پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور سڑک بلاک کرنے پر ایم پی او 3 لگائی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے