جیل بھرو تحریک، گرفتار پی ٹی آئی رہنماوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)انتظامیہ نے جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتار پی ٹی آئی رہنماوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔انتظامیہ نے جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتار پی ٹی آئی رہنماوں کو دوسرے شہر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ شاہ محمود قریشی ، اسد عمر سمیت دیگر رہنماوں کو دوسرے اضلاع منتقل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کارکنوں کو ڈیرہ غازی خان، لیہ، بھکر سمیت دیگر جیلوں میں منتقل کیا جائے گا۔لاہور کی جیلوں میں گنجائش کم ہونے کی وجہ سے قیدیوں کو منتقل کیا جارہا ہے۔پولیس کی سخت سیکیورٹی میں کارکنوں کو لیجایا جائے گا۔
دوسری جانب نگراں وزیر جیل خانہ جات خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک کے قیدیوں کی خاطر تواضُع کریں گے۔ایک شخص ہوں یا ایک ہزار ،عدالت کا حکم آئے تو ہمارا بندوبست مکمل ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک کے قیدی بے فکر ہوکر آئیں، تحریک کے قیدیوں کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ جیل بھرو تحریک کے دوسرے روز آج پشاور سے کارکنان جیل بھرنے کیلئے نکلیں گے۔ پشاور سے کارکنان کے ہمراہ گرفتاریاں پیش کرنے والے قائدین کے نام جاری کردیے گئے۔سابق گورنر پختونخوا شاہ فرمان، اور سابق صوبائی وزراء عاطف خان، شہرام ترکئی گرفتاریاں دینے والوں میں شامل ہیں، فضل الہٰی، سید محمد اشتیاق اور ارباب وسیم بھی کارکنان کے ہمراہ گرفتاری دیں گے۔