بلوچستان اسمبلی میں عام انتخابات کے التوا کی قرارداد منظور

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی نے ملک میں عام انتخابات کو اگے کرنے کا مطالبہ کردیا ہے، صوبائی اسمبلی میں الیکشن میں التوا کی قرار داد منظور کرلی گئی ہے بلوچستان اسمبلی میں عام انتخابات کے التوا کی قرارداد رکن اسمبلی ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے پیش کی۔ جس میں الیکشن کمیشن سے عام انتخابات کے التوا کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ملک میں شیڈول الیکشن کو اگے بڑھانے کیلئے بلوچستان اسمبلی میں پیش قرار داد میں مزید کہا گیا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل مردم شماری کا عمل جاری ہے، مردم شماری کی تکمیل تک عام انتخابات ملتوی کئے جائیں۔الیکشن کے حوالے سے سپریم کورٹ نے بھی اہم ریمارکس دیے ہیں۔پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن میں تاخیر پر ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران عدالت عظمی نے ریمارکس دیے کہ انتہائی سنگین حالات ہوں تو انتخابات کا مزید وقت بڑھ سکتا ہے۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ انتخابات کا ایشو وضاحت طلب ہے، ہم آپ سب کو سننے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے