ادارہ ترقیات گوادر کے زیر اہتمام میر چاکراعظم رند کا مجسمہ نصب کردیا گیا

گوادر (ڈیلی گرین گوادر)ادارہ ترقیات گوادر کے زیر اہتمام میر چاکراعظم رند کا مجسمہ نصب کردیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی نے مجسمہ کی نقاب کشائی کی اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ادارہ ترقیات گوادر کے ڈائرکٹر جنرل مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کہا ہے کہ میر چاکر خان رند بلوچ تاریخ میں ایک اہم مقام رکھتے ہیں۔ 1468 سے لیکر 1565 عیسوی تک وہ بلوچ کے عظیم سردار رہے تھے۔ چاکر اعظم نے مغل بادشاہ ہمایوں کو بر صغیر میں دوبارہ فاتح ہونے کے لئے مدد فراہم کی۔ چاکر اعظم رند کو بلوچوں کا فوک ہیرو بھی سمجھا جاتا ہے جو حانی شے مرید کے مشہور نظم میں ایک اہم کردار بھی ہیں۔ انکا مجسمہ بلوچستان کے ساحلی شہر اور ملک کے مستقبل کے معاشی مرکز گوادر میں بنایا گیا ہے۔ جو کہ گوادر کے ایک اہم شاہراہ میرین ڈرائیو پر پدی زر پارک کے ساتھ جی ڈی اے آفس کے سامنے لگا دیا گیا ہے۔ جی ڈی اے کی جانب سے میر چاکر اعظم رند کے مجسمہ کو گوادر میں لگانے کے عمل کو مقامی طور پر پسند کرکے تعریف کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے