آر سی ڈی سی کونسل گوادر کے زیر اہتمام آٹھواں علمی و ادبی اور کتابوں کے میلہ کا افتتاح
گوادر (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں آر سی ڈی سی کونسل گوادر کے زیر اہتمام آٹھواں علمی و ادبی اور کتابوں کے میلہ کا افتتاح ہو گیا، چار روزہ آٹھواں گوادد کتاب میلہ کے افتتاح میں بلوچستان سمیت ملک بھر سے بڑی تعداد میں خواتین وحضرات نے شرکت کی، منعقدہ کتاب میلہ میں علمی و ادبی،لسانی سیاسی و سماجی، ثقافتی اور خواتین کی زندگیوں سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو اور مکالمے ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں آر سی ڈی سی کونسل گوادر کے زیر اہتمام آٹھواں علمی و ادبی اور کتابوں کے میلہ کا شاندار افتتاح ہو گیاگوادر میں چار روزہ آٹھواں گوادد کتاب میلہ کا افتتاح گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے فیتہ کاٹ کر دیا۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی پسند خان بلیدی،سابق ڈائریکٹر ثقافت بلوچستان عبداللہ بلوچ،دانشوار ڈاکٹر فاطمہ حسن، سیف پاکستان کے محمد تسیم، سابق سینیٹر مصطفی کوکھر، ڈاکٹر بدل خان ودیگر ان کے ہمراہ تھے،گوادر کتب میلہ میں بلوچستان سمیت ملک بھر سے بڑی تعداد میں خواتین وحضرات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی،اس کے علاوہ مختلف پبلکیشنز نے اپنے اپنے کتابوں کے اسٹالز بھی سجا دئیے۔منعقدہ کتاب میلہ میں علمی و ادبی،لسانی سیاسی و سماجی، ثقافتی اور خواتین کی زندگیوں سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو اور مکالمے ہونگے اور کتب میلہ میں ملک بھر سے شعرا،ادیب، فنکار اور کتابوں کے مصنف شرکت کریں گے۔منعقدہ کتاب میلہ کے ابتداء میں سانحہ بارکھان کی شدید الفاظ مذمت کی گئی ہے اور واقع میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سز اور واقع کی شفاف تحقیقات کیا جانے کی قراداد بھی پیش کی گئی۔واضع رہے کہ گوادر کتاب میلہ23 سے 26 فروری تک جاری رہے گا کتب میلہ میں کتابوں کے اسٹال لگائے جائینگے۔ مختلف موضوعات پر تحریر کی گئی کتابوں کی رونمائی ہوگی، حالات حاضرہ سمیت علمی مباحثے، بلوچی اردو مشاعرہ، سینڈ آرٹ و فن پاروں کی نمائش، اسٹیج ڈرامہ اور دیگر کئی پروگرام بھی کتْب میلہ کا حصہ ہونگے۔