پیپلزپارٹی کو بلدیاتی الیکشن کے نتائج پر تحفظات ہیں،سعید غنی

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) سندھ کے وزیر سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو بلدیاتی الیکشن کے نتائج پر تحفظات ہیں، جماعت اسلامی کو ہر ضمنی الیکشن میں شکست ہوئی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو 85 سیٹیں ملنا حیران کن ہے، جماعت اسلامی کے ہارنے والے امیدوار نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی، شکست دیکھ کر ہنگامہ آرائی کی۔سعید غنی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو اپنی نگرانی میں دوبارہ گنتی کرانے کا کہا تھا، چھ یوسیز کی ری کاؤنٹنگ میں جو الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہوگا اسے قبول کریں گے۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کہتے ہیں جماعت اسلامی کے مینڈیٹ پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے۔ اگر کراچی کے لوگوں نے جماعت اسلامی کو ووٹ دئیے تو اس کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے۔ نہیں چاہتے کہ سڑکوں پر احتجاج کرکے اپنا حق حاصل کریں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت تاخیری حربے استعمال کررہی ہے، اقتدار میں آکر کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے