وزیردفاع خواجہ آصف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد کا کابل کا اہم دورہ

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیردفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد نے کابل کا اہم دورہ کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد نے آج (بدھ کو) افغانستان کا اہم دورہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستانی وفد کی افغان نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر اخوند، وزیر دفاع مولوی یعقوب مجاہد سے ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی اور وزیر خارجہ امیر خان متقی سمیت عبوری حکومت کی سینئر قیادت شریک تھی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران خطے میں دہشت گردی کے بڑھتے خطرے، ٹی ٹی پی اور اسلامک اسٹیٹ کے امور زیر بحث آئے، فریقین نے دہشت گردی کے خطرے سے موثر طریقے سے نمٹنے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے