مشکل حالات میں غریب آدمی نے ہمیشہ قربانی دی، پاکستانی توانا قوم ہے،وزیراعظم

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے مشکل حالات میں غریب آدمی نے ہمیشہ قربانی دی، پاکستانی توانا قوم ہے۔

وزیراعظم نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام ہونے جا رہا ہے، حالات انتہائی کٹھن ہیں، ہمیں کفایت شعاری کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ قوم ہماری جانب دیکھ رہی ہے، مخلوط حکومت مذاق نہیں، حکومت عوام کیساتھ کھڑی ہے، حکومت نے اپنا فرض ادا کرنے کیلئے پورے اخلاص سے کوشش کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے