عوام بارکھان واقعہ پر بلاتفریق آواز بلند کرے اور نظام کے خلاف نکلیں ، سینیٹرمشتاق احمد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جماعت اسلامی کے سینیٹرمشتاق احمد نے اپیل کی ہے کہ وہ بارکھان واقعہ پر بلاتفریق آواز بلند کرے اور نظام کے خلاف نکلیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ تمام محب وطن پاکستانی، ہر قسم کی تفریق سے وابستگی سے بالاتر ہو کر ظلم کے اس نظام کے خلاف نکلیں۔انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی، استحصال، مافیا کا تسلط، غلامی اور غربت نامنظور، سب باضمیر، محب وطن کوئٹہ دھرنا کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے