صوبے میں اطلاعات ومیڈیا کے شعبے کو ترقی دینے کیلئے فوری اقدامات کئے جا رہے ہیں، مٹھا خان کا کڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی مشیر اطلاعات مٹھا خان کا کڑ نے کہا ہے کہ صوبے میں اطلاعات ومیڈیا کے شعبے کو ترقی دینے کیلئے فوری اقدامات کئے جا رہے ہیں کیو نکہ صوبے کی ترقی میں محکمہ اطلاعات و میڈیا کے کردار کو مزید فعال وجدید بنانے کی ضرورت ہے وفاقی سطح پر میڈیا کوچا ہیے کہ وہ صوبے کو بھرپور نمائند گی دیں صوبائی مشیر نے بدھ کے روز ومحکمہ تعلقات عامہ بلوچستان کے دفاتر کا دو رہ کیااور محکمہ کی کارکردگی دیکھی اس مو قع پر سیکریٹری اطلاعات حمزہ شفقات اور ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ بلوچستان کا مران اسد سمیت محکمہ کے افسر ان موجود تھے۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ محکمہ کی کارکر دگی قابل ستا ئش ہے اسے مزید ترقی دی جائے گی اور اس کے مسائل فوری حل کئیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کے حقو ق اور ترقیاتی عمل کی مکمل کوریج ہونی چا ئیے اس سلسلے میں وسائل کی کمی کو ہر صورت میں دو رکیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس حقیقت کو تسلیم کرنا پڑ ے گا کہ صوبے کی پسما ند گی میں ایک بڑا مسئلہ ملکی سطح پر تشہیر نہیں ہو رہی ہے اور نہ ہی عوام کے حقو ق کیلئے میڈیا نے منا سب سطح پر نما ئند گی دی ہے انہو ں نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ محکمہ کے سیکر یٹری اور ڈائریکٹر جنرل کہنہ مشق،تجر بہ کا ر اور محنتی ہیں اُن کی صلاحیتوں سے کام لینے کیلئے وہ اور صوبائی حکومت محکمہ کو ہر ممکن تعاؤن فراہم کریں گے تاکہ اسے مزید ترقی دی جا سکے انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ صوبے کے جن اضلاع میں محکمہ کے دفاتر نہیں ہیں وہاں بھی دفاتر قائم کئے جائیں خصوصاًژوب میں محکمہ کے دفتر کا آغا ز ہونا چائیے انہوں نے افسر ان کو یقین دلایا کہ اس سلسلے میں تمام امور کی منظوری کیلئے وہ وزیر اعلیٰ ومتعلقہ حکام سے بات کرکے ان کی منظوری لیں گے انہوں نے کہا کہ صوبے میں صحا فیوں وپرنٹ والیکٹر انک میڈیا سے حکومت کا تعاون جاری رہے گا اور انہیں جہاں بھی حکومت کے تعاون کی ضرورت ہوگی اُنہیں تعاون فراہم کی جائے گی۔ اس مو قع پر سیکریٹری اطلاعات حمزہ شفقات اور ڈائریکٹر جنرل کامران اسد نے صوبائی مشیرکو محکمہ کی کارکر دگی کے حوالے سے تفصیلات سے آگا ہ کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ میں ایک باقاعد ہ انفارمیشن سیل قائم کیا گیا ہے اس کے علا ؤہ سبی میں بھی اسی طرز کا سیل قائم کیا گیا ہے ان دو نوں یو نٹس کا افتتا ح صوبا ئی وزیر اطلاعات سے اگلے ماہ کر ایا جائے گا نیز محکمہ کے ضلعی دفاتر کوبھی جدید طر زیر فعال کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ صوبے کے ترقیاتی عمل و حقو ق کے حوالے سے با قا عدہ تشہیر ی مہم چلائی جا تی ہے جبکہ روز انہ کی بنیادپر خبر یں بھی میڈیا کو فراہم کی جائی ہیں نیز محکمہ حکومت اور میڈیا کے درمیان خو شگوار تعلقات میں بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے اس موقع پر صوبائی مشیرنے افسر ان وعملے کو با قا عدہ حا ضری کی ہدایت کی ہے اور کہاکہ وہ عملے کی حاضری کو باقاعدہ ما نیٹر کر یں گے انہوں نے کم وسائل میں صوبے بھر کی بھر پور کوریج اور حکومتی تشہیر پر محکمے کے افسر ان و عملے کی کارکر دگی کو سر ایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے