شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد گرفتار

شمالی وزیرستان (ڈیلی گرین گوادر) سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی اہم کارروائی میں گرفتار ہونیوالوں میں ایک خود کش حملہ آور اس کا ساتھی اور 4 سہولت کار شامل ہیں۔ گرفتار بیشتر دہشت گرد کرک، ہنگو، کرم اور ٹل کے مدارس میں پڑھتے تھے۔

گرفتار دہشت گردوں سے ملنے والی معلومات کے بعد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ رواں سال اب تک شمالی وزیرستان میں 3 خودکش حملہ آور اور 28 سہولت کار گرفتارہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے