سندھ ہائیکورٹ،راؤ انوار و دیگر کی بریت کیخلاف اپیلیں سماعت کیلئے منظور
کراچی(ڈیلی گرین گوادر) سندھ ہائی کورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار و دیگر کی بریت کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے منظور کر لیں۔
عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔مقتول نقیب اللہ کے بھائی عالم شیر کی جانب سے تین مختلف اپیلیں دائر کی گئی ہیں جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کو بری کر کے شواہد کو نظر انداز کیا ہے۔
نقیب اللہ کے بھائی عالم شیر کی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دینےکی استدعا کی گئی ہے۔واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کا فیصلہ 23 جنوری 2023 کو سنایا تھا، عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر راؤ انوار سمیت 18 ملزمان کو بری کردیا تھا۔