دنیا کا کوئی بھی معاشرہ بچوں اور خواتین پر تشدد کی اجازت نہیں دیتا ہے ، حاجی علی مدد جتک
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک کا بارکھان واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی بھی معاشرہ بچوں اور خواتین پر تشدد کی اجازت نہیں دیتا ہے حاجی علی مدد جتک نے کہاکہ بارکھان کے کنویں سے برآمد ہونے والی تشدد زدہ خاتون اور اسکے بیٹوں کی لاشیں ظلم و بربریت ہے عدالت عالیہ و صوبائی حکومت واقعہ کا فوری نوٹس لیں حاجی علی مدد جتک میں کہا کہ اسطرح کے واقعات صوبے میں خواتین خصوصا انسانی حقوق غصب کرنے کی جاری سنگین خلاف ورزیوں کا تسلسل ہے جسے ہر صورت روکنا ہوگاحاجی علی مدد جتک کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں بارکھان کی وائرل ویڈیو میں خاتون نے قرآن ہاتھ میں اٹھاکر اپنی اور اپنے خاندان کی رہائی اور انصاف کی صدائیں لگائی تھیں اس وقت بھی عدلیہ صوبائی حکومت اور انتظامی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے تھے نے کہا کہ حاجی علی مدد جتک شنید میں ہے کنویں سے برآمد ہونے والی خاتون کی لاش وائرل ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کی ہے جو درندگی اور سفاکیت کی ایک اور مثال ہیحاجی علی مدد جتک نے کہا کہ اس طرز کی درندگیوں کو ختم کرنے کے لئے صوبے کے قبائلی شخصیات علما کرام عوامی نمائندے اپنا کلیدی کردار ادا کرنا بھول گئے ہیں جو کہ ایک ظالم اور زوال پذیر معاشرے کی اعلی مثال ہیحاجی علی مدد جتک کا کہنا تھا کہ خواتین کے خلاف تشدد انکے قتل عام کے بڑھتے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے جس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ صوبائی حکومت اور عدلیہ کی رٹ تقریبا ختم ہوچکی ہے اور جنگل کا قانون نافذ ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ اس سطرح کے واقعات قابلِ نفرت اور مذمت ہیں لیکن یہ درندگی صرف بیانات اور نوٹس لینے سے کم نہیں ہوگی اس حوالے سے صوبائی حکومت انتظامی اداروں اور خصوصا معزز عدلیہ سے واقعے میں ملوث اصل مجرموں کی گرفتاری اور مظلوم خاندان کو انصاف کی جلد فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں۔