بشریٰ بی بی کو نیب کے جاری کردہ نوٹس میں سنسنی خیز انکشافات

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) قومی احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو 9 مارچ کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو نیب کے جاری کردہ نوٹس میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آٗئے ہیں۔ نوٹس کے مطابق نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے مزید تحائف کا کھوج لگا لیا ہے۔

نوٹس کے مطابق بشری بی بی نے امیر قطر اور سعودی ولی عہد سے ملے کروڑوں روپے کے تحائف خود رکھ لئے۔ نوٹس میں امیرقطرسے ملے ہیرے اور جواہرسے لدا لاکٹ، انگوٹھیاں، کڑے اور ہار کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔بشریٰ بی بی سعودی ولی عہد سے دوبار ملے جواہرکا ہار، کڑا، انگوٹھی اور بالیوں کی تفصیل بھی مانگی گئی ہیں۔ رولکس گھڑی اور اوسٹر گفٹس کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

نیب نے تمام تحائف کا ریکارڈ کابینہ ڈویژن اور وزیراعظم آفس سے حاصل کر لیا ہے۔ دیگر ممالک کے تحائف میں بھی سونا، ہیروں اور جواہر جڑے ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے