بار کھان میں خاتون سمیت مری قبیلے کے تین افراد کے قتل کی تحقیقات کرائمز برانچ کو منتقل کردی گئیں

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بار کھان میں خاتون سمیت مری قبیلے کے تین افراد کے قتل کی تحقیقات کرائمز برانچ کو منتقل کر دی گئیں۔ ترجمان بلو چستان پو لیس کے مطابق بار کھان میں خاتون سمیت مری قبیلے کے تین افراد کے قتل کے کیس کی تحقیقات کرائمز برانچ کو منتقل کر کے خصوصی تحقیقات ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔خصوصی ٹیم کی سر براہی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری سلمان چوہدری کریں گے جبکہ تحقیقات ٹیم میں ڈی آئی جی کوئٹہ، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کوئٹہ بھی میں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے