بارکھان واقعہ میں سپریم کورٹ آف پاکستان اسکا ازخود نوٹس لے ، عجب خان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) متحدہ قبائل فیڈریشن کے صوبائی آرگنائزر عجب خان نے بارکھان میں خاتون اوراسکے دو بیٹوں کو بے دردی سے شہید کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان اسکا ازخود نوٹس لے۔یہ بات انہوں نے نذیر بازئی،حمید اللہ اوردیگر کے ہمراہ بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان ایک قبائلی معاشرہ ہے جہاں روایات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے مگربدقسمتی سے بلوچستان میں کچھ دہائیوں سے یہاں کی روایات کو چند ظالم نواب، سردار، میر،ملک،وڈیرے مسلسل پامال کرتے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام میں خواتین کو خا ص احترام دیاگیاہے یہی دینی تعلیمات ہمارے قبائل پرلاگو ہیں جہاں متحدہ قبائل فیڈریشن پاکستان اس صوبے کے پشتون،بلوچ روایات میں خواتین کوخاص احترام دیاگیاہے مگر حالیہ واقعہ قبائلی روایات کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ قبائل فیڈریشن پاکستان بارکھان واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتاہے اور مطالبہ کرتا ہے کہ فوری طور پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیکر واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اوراصل ملزمان اورانکے آلہ کاروں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اورسپریم کورٹ آف پاکستان بارکھان واقعہ کا ازخود نوٹس لے اور خان محمد مری کے دیگر باقی بچوں کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے بصورت دیگر متحدہ قبائل فیڈریشن پاکستان سخت احتجاج پر مجبور ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے