ڈیڑھ سال میں وزیراعلیٰ ڈیڑھ ہفتہ بھی دفتر نہیں گئے ، میر عارف جان محمد حسنی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)رکن صوبائی اسمبلی میر عارف جان محمد حسنی نے کہا کہ حکومت کی یقین دہانی پر یقین نہیں ہے وزیراعلیٰ ایک ہفتے بعد اٹھیں گے اور پھر انہیں بتایا جائیگا کہ پرنسپل سیکرٹری نے کمیٹی بنا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو جے آئی ٹی بنائی جائیگی اس کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے تاکہ ایوان بھی اس پر فیصلہ کرے،وزیراعلیٰ کی گزشتہ اجلاس میں تقریر سنی وزیراعلیٰ نے یہ بات مان لی کہ انکے والد نے انہیں ناکارہ اولاد بولا ہے یہ ہر باپ اپنے بچوں کو کہتا ہے وزیراعلیٰ ناکارہ نہ بنیں ڈیڑھ سال میں وزیراعلیٰ ڈیڑھ ہفتہ بھی دفتر نہیں گئے وزیراعلیٰ اٹھ جائیں کوشش کریں کہ کام کریں اور اپنے خاندان کا اچھا نام بنائیں