پنجگور میں لیویز فورس کی کارروائی 2 ملزمان گرفتار

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر امجد حسین سومرو کی ہدایت پر پنجگور لیویز فورس کی کارروائی دو ملزمان گرفتار ملزمان رہزنی کی وارداتوں میں ملوث تھے قبضے سے ایک درجن کے قریب شناختی کارڈ،نمبر پیلٹ اور دیگر سامان برآمد ہوئے ہیں اسسٹنٹ کمشنر گوارگو اسداللہ بلوچ کی رسالدار میجر صابر علی گچکی محرر عبدالغفار ناصر علی کے ہمراہ لیویز ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پنجگور امجد حسین سومرو کی خصوصی ہدایت پر لیویز فورس نے اسسٹنٹ کمشنر گوارگو اسداللہ بلوچ رسالدار میجر صابر علی گچکی محرر عبدالغفار ناصر علی،عبدالخالق لیاقت علی اور عنایت اکرام غلام قادر اور دیگر نفری کے ہمراہ پھل آباد سیدان کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اسسٹنت کمشنر گوارگو اسداللہ بلوچ نے لیویز ہیڈکوارٹر میں رسالدار میجر صابر گچکی محرر عبدالغفار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گرفتار ملزمان سے متعلق میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب لیویز فورس کو اطلاع ملی تھی کہ سیدان کے علاقے میں رہزنوں کا گروہ گاڑیوں کی لوٹ مار میں مصروف ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لیکر ملزمان کے فوری تعاقب کا حکم دیا جب ہم موقع واردات کی جگہ کو پہنچے تو ملزمان نے لیویز فورس پر فائرنگ شروع کردی اور قریبی پہاڑوں میں جاکر روپوش ہوگئے مگر لیویز نے ملزمان کا تعاقب جاری رکھا جن میں دو ملزمان مسترعلی ولد عبداللہ سکنہ سیدان اسماعیل ولد حاجی اسلام کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ گرفتار ملزمان سیدان پھل آباد کے ایریا میں رہزنی کی وارداتوں میں ملوث تھے ملزمان کے قبضے سے ایک درجن کے قریب شناختی کارڈ گاڑیوں کے نمبر فلیٹ موبائل سم ایک عدد زمیاد گاڑی برآمد کرلیا گیا ہے گرفتار ملزمان نے اپنے مذید چار ساتھیوں کے ناموں کا بھی انکشاف کیا ہے جن میں امید ولد معیار رحیم ولد اعظم جاسم ولد احمد ارشاد ولد معیار ساکنان سیدان شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ملزمان کے مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں انہوں نے گوارگو ایف سی کے ونگ کمانڈر کرنل زیشان کا بھی شکریہ ادا کیا جہنوں نے رہزنی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کی گرفتاری میں لیویز فورس کے ساتھ کوارڈینیٹ کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے