پاکستان پیپلزپارٹی کا حلقہ این اے 265 کوئٹہ II کے ضمینی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی نے بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265کوئٹہ IIکے ضمینی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے ترجمان سردارسربلند جوگیزئی کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 256کوئٹہ IIکے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کے پارلیمانی بورڈ سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔ سردار سربلند خان جوگیزئی کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہدایات کے مطابق این اے 265 کوئٹہ II پر پارٹی کے تمام امیدواران کل اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیں گے۔