وزیراعلیٰ بلوچستان کا بارکھان واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ داخلہ کو تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی ہدایت

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بارکھان واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ داخلہ کو واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔ منگل کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بارکھان واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ خاندان سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے محکمہ داخلہ کو واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے