وزیراعلیٰ بلوچستان نے بی ایم سی اسپتال کی سی ٹی سکین مشین کی فعالی و مرمت کے لئے 4.906 ملین روپے کے اجراء کی منظوری دے دی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بی ایم سی اسپتال کی سی ٹی سکین مشین کی فعالی و مرمت کے لئے 4.906 ملین روپے کے اجراء کی منظوری دے دی ہے۔۔وزیراعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ صحت کی جانب سے ارسال کی گئی سمری پر دی۔اس اقدام کا مقصد عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولتوں کی فراہمی ہے۔سی ٹی سکین مشین کی غیر فعالی سے مریضوں کو مسائل و مشکلات کا سامنا تھا۔وزیراعلیٰ نے عوامی مشکلات کے پیش نظر فوری طور پر مشین کی فعالی کی ہدایت کی تھی۔محکمہ صحت کی بہتری کے زریعہ عوام کو علاج کی جدید سہولتوں کی فراہمی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔