موجودہ صوبائی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان بار کونسل کے جاری ایک بیان میں سانحہ باکھان پر خان محمد مری کی اہلیہ اور انکے دو بیٹوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں قبائلی جاگیردارانہ نظام سے عام عوام کا جینا حرام ہوچکا ہے مضبوط قبائلی نظام کے سامنے انتظامیہ خاموش ہے۔بیان میں کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے بلوچستان میں آئے روز قتل و غارت کا سلسلہ جاری ہے بلوچستان میں لاقانونیت عروج پر ہے بلوچستان میں قبائلی نظام جاگیردارانہ نظام سے لوگوں کو بنیادی حقوق میسر نہیں ملک دھرا نظام قانون ہے ملک میں امیر غریب طبقہ کیلئے علحیدہ نظام ہے زور آور بااثر افراد کے نجی جیل ہیں لوگوں کو قید کیا جاتا ہے ان قبائلی علاقوں میں ان کا اپنا قانون ہے بیان میں کہا کہ سانحہ بارکھان میں خواتین اور ان کے بچوں کا قتل عام اور تاحال ملزموں کی عدم گرفتاری پولیس کی ناکامی ہے بیان میں مطالبہ کیا کہ سانحہ بارکھان کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائے سانحہ بارکھان کے خلاف کل بروز بدھ 22 فروری کو بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائیگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے