ملک بھرکے غیوروکلاء جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف کسی بھی سازش یا ریشہ دوانی کا حصہ نہیں بنیں گے،امان اللہ کنرانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بعض اخبارات میں بلوچستان بار کونسل و دیگر بار باڈیز کے گمنام بیان چھپا ہے جس میں نہ کسی اجلاس یا قرارداد یا عہدیداروں کے نام کا حوالہ ہے نہ سیاق و سباق کا ذکر ہے مگر ان مندرجات سے انتہائی افسوسناک پہلو سامنے لایا گیا اگرچہ ہماری اطلاعات کے مطابق اور گزشتہ روز کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے کوئٹہ و چمن سیشن عدالت کے باہر فائرنگ کے واقعات و بدامنی کے خلاف منگل 21 فروری 2023 کو ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا مگر اخبارات میں بار کونسل کے نام سے یہ تاثر دینا یہ پاکستان کے سینئر ترین مائع ناز جج جسٹس قاضی فائز عیسی کے کسی عدالتی کاروائی یا ریمارکس کے خلاف ہے تو یہ افسوسناک ہے اور کسی بھی فرد یا گروہ کو ذیب نہیں دیتا وہ ملک کے اعلی و بلوچستان کے جرات مند سپوت قابل احترام جج کے بارے میں ایسی منفی سوچ رکھے اس موقع پر ہم واپنی سوچ کے حامل وکلاء کی جانب سے واضح پیغام دیتے ہیں ہم جسٹس قاضی فائز عیسی کی جرات مندانہ جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے بلوچستان سمیت ملک بھر کے غیور وکلاء ان کے خلاف کسی بھی سازش یا ریشہ دوانی کا حصہ نہیں بنیں گے۔