دشمن چھپ کر سیکورٹی اداروں پر حملہ کررہے ہیں ، بابر یوسفزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلی بلوچستان کے کوآرڈینیٹر بابر یوسفزئی نے مستونگ اور چمن میں میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن چھپ کر سیکورٹی اداروں پر حملہ کررہے ہیں،بلوچستان کے عوام دہشتگردی اور دہشتگردوں سے نفرت کرتی ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ سیکورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو نشانہ بناکر دشمن اپنے آقاؤں کو خوش کرنا چاہتا ہے لیکن بلوچستان کے عوام اپنے بہادر جوانوں اور سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں سیکورٹی اداروں کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز مستونگ اور چمن میں شہید ہونے والے لیویز اور پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں سیکورٹی ادارے اور بلوچستان کی عوام مل کر دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے