حکومت و انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ بارکھان مقتولین کے لواحقین کو انصاف فرہم کریں ، بی این پی

کوئٹہ/اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں بارکھان میں خاتون سمیت تین افراد کی لاشوں کی برآمدگی اور ان کو بے دردی کے ساتھ قتل کرنے کا عمل قابل مذمت ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ لواحقین کی جانب سے نامزد کئے گئے ملزم کیخلاف کارروائی کی جائے حکومت و انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ انصاف کریں اس دلخراش واقعے کی باریک بینی کے ساتھ تحقیقات کر کے فوری طور پر کارروائی عمل میں لائیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہو سکیں بلوچستان کے روایات کو جس طرح پامال کیا گیا ہے یہ عمل ناقابل برداشت ہے بی این پی سمجھتی ہے کہ جس بے دردی کے ساتھ خاتون سمیت دیگر کو شہید کیا گیا یہ ناقابل برداشت ہے حکومت، ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس واقعے میں جو بھی ملوث ہے اس کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائیں بی این پی نے ہمیشہ انسانی حقوق کی پامالیوں، مظالم کے خلاف آواز بلند کرتی رہی ہے اب بھی ہم پارٹی قائد سرداراختر جان مینگل و دیگر قائدین کی قیادت میں بلوچستان میں حق و انصاف و حقوق کی جہد کیلئے سیاسی و قومی کردار ادا کرتے رہیں گے اور کسی بھی صورت بلوچستان میں ہونے والے مظالم پر پارٹی خاموش نہیں رہے گی بی این پی مظلوم، محکوم انسانوں کے ساتھ ہے عدالت عالیہ بھی اس واقعے کا نوٹس لے تاکہ لواحقین کو جلد انصاف کی فراہمی یقینی ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے