حکمران آئی ایم ایف کیلئے قوم کا قتل کر رہی ہے ، مولانا عبدالحق ہاشمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ روپیہ کی بے توقیری،بھاری سودی قرضے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بدترین اضافہ اوربدترین مہنگائی حکمرانوں اسٹبلشمنٹ کی لوٹ مار،شاہ خرچیوں کی وجہ سے ہے۔مہنگائی کے طوفانوں میں غریب عوام تباہ وبربادہورہے ہیں حکمران آئی ایم ایف کیلئے قوم کا قتل کر رہی ہے اپنی شاہ خرچیاں،پوٹوکول اور مراعات چھوڑنے کے بجائے مہنگائی میں اضافہ کر رہے ہیں غریب عوام سے جینے کا حق چھیننے والے قوم کے خیر خواہ نہیں لٹیرے حکمرانوں نے ملک وملت اور قومی خزانہ کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے قومی سرمایہ ناکام نااہل حکمرانوں اسٹبلشمنٹ کے کھاتوں میں منتقل، جائیداددوں میں اضافہ ہوا ہے۔حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیں یا اقتدار چھوڑ کر اپنی نااہلی کا اعتراف کریں۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی سے سب سے زیادہ کم آمدنی والے غرباء ومساکین متاثرہیں بلوچستان میں غربت بے روزگاری اور مہنگائی سب سے زیادہ ہے حکمرانوں کی شاہ خرچیوں بدعنوانیوں کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔مہنگائی سمیت ملک کو بحرانوں،سودی قرضوں سے نکالنا سیاسی قیادت کی ذمے داری ہے۔پٹرولیم مصنوعات میں باربار اضافہ اورآٹا سمیت ہوشربامہنگائی نے عوام کے صبرکا پیمانہ لبریزکردیا ہے۔ملک کو قرضے نہیں امن وروزگار کی ضرورت ہے کیونکہ قرضوں سے حکمران ٹولہ عیاشیاں جبکہ قوم کی نسلیں مقروض بن جاتیں،نجات کا واحد حل شریعت کانظام اوردیانتدارقیادت کا انتخاب ہے۔ اقتدارو سیاسی رسہ کشی میں حکمرانوں کو سیلاب متاثرین کوبھلادیا ہے۔سیلاب کو7ماہ گذرگئے مگر حکومت نے زبانی جمع خرچ کے سواکچھ بھی نہیں کیا۔آج بھی سیلاب متاثرین بے یارومددگار اورکھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پرمجبور ہیں۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی اورموسم سرماکی صورتحال نے ان غریبوں کی مشکلات میں مزیداضافہ کردیا ہے مگرارب پتی حکمراں ٹولہ بے حسی کی عملی تصویربنا ہوا ہے۔اپنی دولت سیلاب متاثرین پرخرچ کرنے کی بجائے بیرون ملک امداد مانگ کر اپنی دولت میں مزید اضافہ کرنے میں مصروف ہیں۔جماعت اسلامی اورالخدمت کے ہزاروں رضاکار متاثرین کی ریسکیو،ریلیف کے بعدبحالی کے کاموں میں مصروف عمل ہیں۔