بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں 13 اراکین اسمبلی کی رخصت کی درخواستیں منظور
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں 13اراکین اسمبلی کی رخصت کی درخواستیں منظور کرلی گئیں۔ منگل کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزراء و اراکین اسمبلی سردار یار محمد رند، انجینئر زمرک خان اچکزئی،محمد خان لہڑی، سیداحسان شاہ، عبدالرشید بلوچ، زینت شاہوانی، حاجی نواز کاکڑ، میر حمل کلمتی، مکھی شام لعل لاسی، ماہ جبین شیران، ڈاکٹر ربابہ بلیدی، زبیدہ بی بی، بانو خلیل، شاہینہ مہترزئی کی رخصت کی درخواستیں پیش کی گئیں جنہیں ایوان نے منظور کرلیا۔