بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بارکھان میں قتل کئے جانے والے تین افراد کے لئے فاتحہ خوانی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بارکھان میں قتل کئے جانے والے تین افراد کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ منگل کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر صوبائی وزیر میر نصیب اللہ مری کی درخواست پر ایوان میں بارکھان میں قتل ہونے والی خاتون اور اسکے دوبیٹوں کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔