بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے کے بعد کارپوریشن میں پڑھے لکھے نوجوان آگے لائیں گے ، میر جان محمد جمالی
اوستہ محمد(ڈیلی گرین گوادر)قائم مقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے کے بعد کارپوریشن میں پڑھے لکھے نوجوان آگے لائیں گے،مشکل وقت میں پاکستانی عوام ترک حکومت اور ترک عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔یہ بات انہوں نے کوٹ نور پور جمالی میں ضلع اوستہ محمد کے آفیسران اور نومنتخب یونین کونسل کے چیئرمین کے اجلاس کے بعد اوستہ محمد پریس کلب(رجسٹرڈ) کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب اور بارشوں سے بلوچستان کا شدید نقصان پہنچالاکھوں ایکٹر تیار فصلیں اور ہزاروں گھر مکمل طور پر گر گئے۔دوسری جانب نصیرآباد ڈویژن میں نہری نظام کو بھی شدید نقصان پہنچا۔جن کی بحالی کیلئے عملی طور پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔میر جان محمد جمالی نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے کے بعد کارپوریشن میں پڑھے لکھے نوجوان آگے لائیں گے۔ اجلاس میں یونین کونسلوں کے نومنتخب چیئرمین علاقائی معتبرین آفیسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔