بارکھان واقعہ انتہائی افسوسناک ہے ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ، وزیرداخلہ کا اجلاس سے خطاب
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منگل کی رات منعقدہوا اجلاس میں بارکھان واقعہ کے تمام پہلوؤں اور اور دھرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس یں صوبائی وزیر میر نصیب اللہ مری اراکین اسمبلی ثناء بلوچ میر زابد ریکی ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ زاہد سلیم،کمشنر کوئٹہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور پولیس حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کواے سی ایس داخلہ کی جانب سے بارکھان میں رونما ہونے والے افسوسناک واقعہ پر بریفنگ دی گی کمشنر کوئٹہ اور ایس ایس پی آپریشنز کی جانب سے اجلاس کو دھرنا شرکاء سے ہونے والی بات چیت پر بریفنگ دیگی۔اجلاس میں دھرنے کے شرکا کی جانب سے پیش کئے جانے والے چھ مطالبات پر غور کیا گیا۔اے سی ایس داخلہ نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر واقعہ کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے جے آئی ٹی کی تحقیقاتی رپورٹ سے واقعہ کے زمہ داروں کا تعین ہو سکے گا۔وزیرداخلہ میر ضیاء لانگو نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے یقین دلایا ہے کہ لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔وزیر داخلہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدای کی خان محمد مری کے دیگر مغوی بچوں کی جلد از جلد باحفاظت بازیابی کی یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ یاست مظلوموں کو انصاف فراہم کرنے کی اپنی زمہ داری پوری کریگی۔اجلاس میں دھرنے کے شرکاء سے پر امن طور پر دھرنا ختم کرنے کی اپیل کی گئی اجلاس میں دھرنے کے شرکاء سے حکومتی سطح پر مسلسل رابط رکھنے پر اتفاق کیا گیا