بارکھان سانحہ پر حکومتی انکوائری کمیشن مجرم کو تحفظ دینے کی کوشش ہے ، جان محمد بلیدی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہا ہے کہ بارکھان سانحہ پر حکومتی انکوائری کمیشن مجرم کو تحفظ دینے کی کوشش ہے انتظامیہ اور اس کے ادارے برائے راست مجرم کو تحفظ دینے کے مرتکب پائے گئے ہیں بارکھان سانحہ پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور نامزد مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ جان محمد بلیدی نے کہا کہ سردار عبدالرحمان کے سامنے تمام ادارے بے بس نظر آرہے ہیں انہوں نے تمام اداروں کو چیلنج کرتے ہوئے قانون، عدلیہ اور پارلیمنٹ کے آنکھوں کے سامنے ایک لاچار خاتون کو دو بچوں سمیت بے دردی سے قتل کیا کوئی اس پر ہاتھ ڈالنے کو تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ جب وزیراعلی بلوچستان تھے سردار عبدالرحمن کھیتران نے ایک چیک پوسٹ پر پولیس والوں کو بے عزت کیا تو دوسری صبح پولیس نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کیا اورانکے گھر سے اسلحہ و بارود برآمد کیا ڈاکٹرعبدالمالک بلوچجب تک وزیراعلی تھے یہ شخص جیل میں تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے