بارکھان، کنویں سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد

بارکھان (ڈیلی گرین گوادر)بارکھان کے علاقے میں حاجی کوٹ کے مقام سے کنویں سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ہوگئی۔پولیس کے مطابق تینوں لاشوں کو کنویں سے نکال کر ہسپتال منتقل کردئیے گئے۔برامد ہونے والے لاشوں میں سے ایک لاش خاتون کی جبکہ دیگر دو مردوں کی لاشیں ہیں۔پولیس کے مطابق بظاہر مقتولین کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔مقتولین کے جسم پر گولیوں کے نشانات پائے گئے ہیں جنہیں فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کے بعد انکی لاشیں کنویں میں پھینکی گئی تھیں۔لاشیں شناخت کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ادھر مری اتحاد کے رہنماء خان محمد عرف اسمعیل مری نے کنویں سے برامد ہونے والے لاشوں کی شناخت کرتے ہوئے تصدیق کی ہیں۔کہ مقتولین میں انکے دو بیٹوں اور ایک بیوی کی لاش شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لاشیں برآمد ہوئی ہیں ان میں انکے بڑے بیٹے نواز 16 سالہ بیٹے عبدالقادر اور انکی اہلیہ گراناز کی لاش شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے خاندان کے دیگر پانچ افراد تاحال صوبائی وزیر ظالم سردار عبدالرحمن کھیتران کے نجی جیل میں قید ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے