مسلم لیگ ن کو بلوچستان میں مزید منظم اور مضبوط کرینگے،شیخ جعفر مندوخیل
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)مسلم لیگ ن بلوچستان کے سنئیر نائب صدر جمعہ خان اچکزئی اور مسلم لیگ ن بلوچستان کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری میر نثار بلوچ کا نومنتخب صدر مسلم لیگ ن بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے دونوں صوبائی عہدیداروں نے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات کی ملاقات میں میر نثار بلوچ اور جمعہ خان اچکزئی نے جعفر خان مندوخیل کو پارٹی میں نئی ذمہ داری پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا مسلم لیگ ن کو بلوچستان میں منظم اور مضبوط کیا جائے گا انہوں نے کہا عنقریب بلوچستان میں الیکٹ ایبلز پارٹی میں شامل ہونگے۔ شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ پارٹی کی مظبوطی کے لئے ایسے ہی کام کرتے رہیں،امید ہے کہ پارٹی کو بلوچستان میں اچھی طرح سے چلائیں گے۔اور بلوچستان میں پارٹی کے سنئیر اور قربانی دینے والے ساتھیوں کو ساتھ لیکر چلوں گا اور پارٹی کی فعالیت کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے اور میاں محمد نوازشریف اور شہباز شریف کے ویثرن کے مطابق پارٹی کی بہتری کے لیے کام کروں گا۔