مستونگ ، ز مینداروں تنظیموں کا ضلعی انتظامیہ وکیسکو حکام سے مذاکرات کے بعد 21 فروری کو ہو نے والی پہیہ جام ہڑتال موخر

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) زمینداروں تنظیموں کے رہنماؤں اور ضلعی انتظامیہ و کیسکو حکام کے درمیان زرعی فیڈرز پر بجلی کی 22گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ اور بلنگ کے حوالے سے کامیاب مزاکرات ہوئے، کل سے زرعی فیڈرز پر چھ گھنٹے بجلی کی فراہمی شروع کردی جائے گی، زمیندار تنظیموں نے آج 21 فروری کے لکپاس پر روڈ بلاک اور پہیہ جام ہڑتال موخر کردی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ برکت بلوچ کے سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ایکسین کیسکو قلات عارف ساسولی، ایس ڈی او کیسکو عبدالقادر محمد حسنی و دیگر حکام نے زمیندار تنظیموں کے رہنماؤں صدر زمیندار ورکرز کمیٹی حاجی راوت خان رئیسانی، زمیندار ایکشن کمیٹی کے سینئر رہنما ٹکری حاجی محمد حیات لہڑی، متحدہ کسان کونسل بلوچستان کے رہنماء پیرہ میر جنگی خان سرپرہ زمیندار کسان اتحاد کے رہنما فضل الرحمان محمدشہی،و دیگر سے کامیاب مزاکرات کئے مزاکرات میں کیسکو اور زمینداروں کے درمیان خوش اسلوبی سے معائدہ طے پاگیا، معاہدے میں کیسکو کی جانب سے زمینداروں کو چھ گھنٹے بجلی کی فراہمی شروع کردی جائے گی، جبکہ معاہدے کے مطابق زمیندار 27 فروری تک اپنے زرعی ٹیوب ویلوں کے سو فیصد بل جمع کرنے کے پابند ہونگے اور جو زمیندار معاہدے کی پابندی نہیں کریگا ان کا ٹرانسفارمر اتار کر بجلی منقطع کی جائے گی اور فیڈرز کو ٹو فیز نہیں کیاجائیگا۔۔۔ اس دوران اسسٹنٹ کمشنر مستونگ برکت بلوچ اور ایکسین کیسکو عارف ساسولی نے کہاکہ زمینداروں کے بجلی سپلائی آورز کی کمی و مسلے مسائل ہے ان کے ساتھ یہی معاہدہ ہوا کہ وہ ہر مہینے اپنے بل جمع کرینگے اور ہر فیڈرز کی سوفیصدریکوری ہوگی ان کی بجلی بحال ہوگی، انھوں نے کہاکہ ہمیں امید ہیکہ زمیندار ایکشن کمیٹی اس پر تعاون بھی کریگی اور اور غیر قانونی سرگرمی سے بازرہیں گے اور ایک دوسرے کے ساتھ کرینگے اور ہمارے لئے رکاوٹ نہیں بنے گے، زمیندار تنظیموں کے رہنماؤں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ آج ڈپٹی کمشنر مستونگ اور اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کی موجودگی میں ہمارا کیسکو کے ساتھ جو معاہدہ ہوا اس میں ہمارے چھ گھنٹے کی بجلی کی بحالی ہے دو دن کاٹائم ہمیں دیا گیا ہیں کہ چھ گھنٹے بجلی کی فراہمی شروع کی جائے گی، اور ہمارے طرف یہ ہے کہ زمیندار بھی ہر مہینے اپنے بجلی کے بل سو فیصد جمع کرنا، اور جو زمیندار بل جمع نہیں کریگا تو فیڈرز ٹوفیز نہیں کئے جائے گے بلکہ کیسکو انکے ٹرانسفر اتارینگے، انھوں نے کہاکہ کل 21 فروری کو جو ہمارا لکپاس کے مقام پر پیہ جام ہڑتال کی کال تھی، پیہہ جام ہڑتال کی کال کو اس معاہدے کی وجہ سے واپس لے رہے ہیں اور 27 فروری تک ہمارے پاس ٹائم ہے اگر 27فروری تک ہمارے مسائل حل نہیں ہوئے تو پھر ہم ہڑتال اور احتجاج پر مجبور ہونگے اور 27فروری تک ہم پیہہ جام موخر کررہے ہیں،،زمیندار رہنماؤں نے زمینداروں سے بھی اپیل کی کہ اپنے بل جمع کریں تاکہ ہمارے مسائل کے خاتمے میں مددگار ثابت ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے