لیڈی ہیلتھ ورکرز ٹی بی کنٹرول پروگرام کے آپریشنز میں اہم کردار کریں گی،ڈاکٹر ابابگر بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی منیجر ٹیکنیکل ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان ڈاکٹر ابابگر بلوچ نے کہاہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز ٹی بی کنٹرول پروگرام کے آپریشنز میں اہم کردار کریں گی،کوئٹہ کے ایل ایچ ایس کی ٹریننگ آف ٹرینرز کا انعقاد ڈی ایچ او کوئٹہ کے مشاورت سے کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے پیر کو ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان اور نیشنل پروگرام برائے خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق نیشنل پروگرام کے دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ٹی بی کنٹرول پروگرام کے ڈپٹی منیجر ایڈمن ڈاکٹر شیر افگن رئیسانی، پی سی ایل ایچ ڈبلیو ٹی بی پروگرام بلوچستان ڈاکٹر گل بخت اور ڈپٹی پروگرام مینیجر نیشنل پروگرام خاندانی منصوبہ بندی (ایل ایچ ڈبلیو) ڈاکٹر امداد اللہ اچکزئی، ڈپٹی پروگرام مینیجر نیشنل پروگرام خاندانی منصوبہ بندی (ایل ایچ ڈبلیو) ڈاکٹر کامران الہیٰ، ڈپٹی ڈی ایچ او کیوریٹو ڈاکٹر ثنااللہ، نیشنل پروگرام خاندانی کے اکاونٹ سپر وائزر سجاد، فیصل اوریونیسف کے منظور نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کوئٹہ کے ایل ایچ ایس کی ٹریننگ آف ٹرینرز کا انعقاد ڈی ایچ او کوئٹہ کے مشاورت سے کیا جائے گا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ ایل ایچ ایس پھر کوئٹہ کے 700 ایل ایچ ڈبلیو کو ٹی بی ریفرل میکینزم پر ٹریننگ دیں گے ان تمام اقدامات کی کوارڈینشن ڈی ایچ او کوئٹہ آفس کریں گے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ ٹریننگ کا انعقاد کی تاریخ کا اعلان ڈی ایچ او سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا دیگر پروگرام کے ساتھ مل کر بھی ٹی بی کی تشخیص اور اس کے علاج میں کوارڈینشن کو وسعت دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے