صوبائی عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کیلیے ایک اور درخواست دائر

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کیلیے سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔مشترکہ درخواست پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کے اسپیکرز نے دائر کی، جس میں پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کے ارکان بھی شامل ہیں۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اسمبلیوں کی تحلیل کو ایک ماہ سے زیادہ وقت گزر چکا لیکن گورنرز آئین کے مطابق انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کر رہے، انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ صوبائی گورنرز کو انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا حکم دے۔درخواست میں صوبائی گورنرز، الیکشن کمیشن اور صدر مملکت کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ وزارت قانون، پارلیمانی امور، کے پی اور پنجاب حکومتیں بھی فریقین میں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے