درخت لگانا سنت نبوی ہے اور درخت لگانا انسانی صحت کی بقا کے لیے نہایت ضروری ہے، سہیل الرحمن بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کمشنر آفس کوئٹہ میں پائن کا درخت لگا کر کوئٹہ ڈویژن میں شجر کاری مہم کا آغاز کردیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ اور اسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل بابر خان اور محکمہ جنگلات کے افسران بھی موجود تھے کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمان بلوچ نے کہا کہ درخت لگانا سنت نبوی ہے اور درخت لگانا انسانی صحت کی بقا کے لیے نہایت ضروری ہے درخت ناصرف خوبصورتی کا باعث بنتے ہیں بلکہ گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کا ذریعہ بھی ہیں کیونکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے کافی نقصان پہنچا رہا ہے۔جبکہ درختوں کی وجہ سے سے ماحول میں آلودگی کی شرح کو کافی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ درخت لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی نگہداشت بے حد ضروری ہے کیونکہ اکثر اوقات درختوں کی نگہداشت نہ ہونے سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوتے ہیں۔ اسی تناظر میں محکمہ جنگلات کے تعاون سے کوئٹہ ڈسٹرکٹ میں تین لاکھ کے قریب درخت مختلف سرکاری اور نجی اداروں،سکولوں،کالجوں یونیورسٹیوں، اور شاہراہوں پر لگائے جائیں گے۔درخت لگانے کے بعد ان کی نگہداشت پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہوگی آخر میں انہوں نے کہا کہ عوام الناس بھی اپنے طور پر اپنے گھروں اور محلوں میں درخت لگائیں کیونکہ یہ صدقہ جاریہ ہے اور اس کا بہت اجر و ثواب ہے۔انہوں نے کہاکہ درختوں سے جہاں ماحولیاتی آلودگی میں کمی ہوگی وہاں شہر اور علاقے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے