حکومت بلوچستان زمینداروں اور زراعت کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، طارق الرحمن بلوچ

خاران(ڈیلی گرین گوادر) کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمن بلوچ سے کمشنر آفس خاران میں زمیندار ایکشن کمیٹی خاران کے ضلعی صدر ملک منظور احمد نوشیروانی، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مبارک علی بادینی کی قیادت میں ضلع خاران کے زمینداروں کے وفد نے ملاقات کی زمینداروں نے اپنے مسائل ومشکلات سے کمشنر رخشان کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے زمینداروں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبک ہمارے یوریا کھاد کوٹہ بہت کم ہے یوریا کھاد ہمیں سرکاری ریٹ پر نہیں مل رہا ہے ہم مجبوراً اوپن مارکیٹ سے مہنگے داموں یوریا لے رہے ہیں زمینداروں نے کمشنر رخشان سے شکایت کی کہ یوریا لوکل زمینداروں کے لئے ناپید ہے جبکہ دوسری طرف بڑی تعداد میں یوریا ہمارے علاقوں سے افغانستان اسمگلنگ ہورہی ہے جس پر ہم سب زمیندار سراپا احتجاج ہیں آج ہم زمینداروں نے اپ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر خاران آفس کے سامنے یوریا اسمگلنگ کے خلاف احتجاجاً دھرنا دیا ہے اور ریلی نکالی ہے زمینداروں نے کمشنر رخشان سے یوریا کھاد کی اسمگلنگ کو فوری روکنے زمینداروں کو یوریا کھاد کی بروقت دستیابی، کیسکو سے بجلی مسائل کو حل کرانے اور دیگرمسائل سے متعلق اپنے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کئے، کمشنر رخشان نے زمینداروں کو یوریا کھاد کی اسمگلنگ کو فوری روکنے زمینداروں کو ان کے ضروریات کے مطابق یوریا دلانے اور باقی مسائل کو حل کرانے کی یقین دہانی کی، کمشنر رخشان ڈویژن نے رخشان ڈویژن کے زمینداروں کے مسائل ومشکلات سے متعلق محکمہ زراعت کے ڈویژنل اور ضلعی آفیسران اور انتظامیہ کے آفیسران کے اجلاس منعقد کی اجلاس میں خاران، نوشکی، بسیمہ واشک، دالبندین کے اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹرز شریک ہوئے، کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمٰن بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رخشان ڈویژن کے زمینداروں اور عوامی شکایات پر فوری نوٹس لیتے ہوئے رخشان ڈویژن کے تمام اضلاع سے یوریا کھاد کی افغانستان اسمگلنگ کو سختی سے روکا جائے کسی صورت یوریا کھاد کی اسمگلنگ کی اجازت نہیں دینگے، کمشنر رخشان نے کہا کہ حکومت بلوچستان زمینداروں اور زراعت کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں انشاء اللہ زمینداروں کو ان کے موسم فصل کے حساب سے یوریا کھاد فراہم کیا جائے گا کمشنر رخشان نے رخشان ڈویژن کے تمام یوریا کھاد ڈیلرز کو ہدایت کی وہ زمینداروں کو بروقت یوریا کھاد سرکاری ریٹ پر دے دیں زمینداروں کے ساتھ کسی سطح پر زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی کمشنر رخشان نے رخشان ڈویژن کے تمام اضلاع کے انتظامیہ اور باقی سیکیورٹی فورسز حکام کی ہدایت کی کہ زمینداروں کے لئے رجسٹرڈ یوریا ڈیلرز کی گاڑیوں کو نہ روکا جائے باقی غیر قانونی طور پر یوریا لے جانے اسمگلنگ کی گاڑیاں سختی کے ساتھ روکا جائے کمشنر رخشان نے کہا کہ یوریا کے حوالے سے سب زمیندار سراپا احتجاج ہیں، این او سی والے ڈیلرز زمینداروں کو یوریا کھاد سرکاری ریٹ پر فوری فراہمی کو یقینی بنائیں، اجلاس میں یوریا کھاد ڈیلرز کی لسٹ چیکنگ اور یوریا کھاد اسمگلنگ کے خلاف مختلف کمیٹیاں بنائی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے