بولان، سیلاب کے باعث گرنیوالے ریلوے پل کی مرمت 6 ماہ بعد بھی مکمل نہ ہوسکی

بولان(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع بولان میں سیلابی ریلے سے گرنے والے ریلوے پل کی مرمت 6 ماہ گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہوسکی۔ریلوے کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کو کوئٹہ کے بجائے مچھ سے سفر کے آغاز اور اختتام کرنے پر مشکلات کا سامنا ہے۔بولان کے ہرک کے قریب ریلوے کا ایک پل مون سون بارشوں کے دوران سیلابی ریلے کی نذر ہوگیا تھا، اس پل کو ٹوٹے اب تقریباً 6 ماہ کا عرصہ بیت گیا ہے مگر ریلوے حکام ہیں کہ پل کی تعمیر مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن میں مسلسل اضافہ کررہے ہیں۔ریلوے حکام نے پل کی مرمت مکمل ہونے کی نئی تاریخ 31 مارچ دے دی ہے اس حوالے سے ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب کے دوران معطل ہونے والی بولان میل کی بحالی بھی اپریل میں ہوسکے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے