بلو چستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد کل سہ پہر تین بجے ہوگا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد کل سہ پہر تین بجے ہوگا۔ اجلاس میں بلو چستان اسمبلی کے ایوان میں 13مارچ کو سینیٹ آف پاکستان کی گولڈن جو بلی کی مناسبت سے سینیٹ آف پاکستان کا خصوصی (رسمی) اجلاس منعقد کر نے کی منظوری لی جائے گی۔ اجلاس میں بلو چستان پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ سال2020پیش کی جائے گی۔ اجلاس میں محکمہ داخلہ و قبائلی امور اور پی ڈی ایم اے سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے