براہوئی زبان ایشیاء کی قدیم ترین زبانوں میں سے ایک ہے اس زبان کی ترقی وترویج کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،نبی بخش انجم

قلات(ڈیلی گرین گوادر)براہوئی زبان کے نامورشاعر وادیب براہوئی اکیڈمی پاکستان قلات برانچ کے نائب صدرنبی بخش انجم نے مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے جاری کر دہ بیان میں کہاہے کہ براہوئی زبان ایشیاء کی قدیم ترین زبانوں میں سے ایک ہے اس زبان کی ترکی و ترویج کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ براہوئی زبان کی ترقی وترویج براہوئی بولنے والے کی زمہ د اری ہے ہمیں اپنے زبان ثقافت کو دنیاکے سامنے روشناس کرانے کیلئے محنت کرناہوگا زبانیں صرف اور صرف اس زبان میں بات کرنے سے ترقی نہیں کر سکتے بلکہ اس زبان کی قدیم الفاظ اس زبان کی ضروتیں تحریری شکل میں لوگوں کے سامنے لاناہوگا براہوئی زبان کے تمام شعراء ادباء دانشوروں اور محققین سے اپیل ہے کہ وہ براہوئی زبان کی ترقی وترویج میں اپنامثبت کردار ادا کرکے براہوئی زبان کی اہمیت وافادیت دنیاء کے سامنے لائیں اور آنے والے مردم شماری میں اپنے مادری زبان سے محبت کا اظہار کرکے اپنا مادری زبان براہوئی لکھوائیں تاکہ دیگر زبانوں کی طرع براہوئی زبان بھی دنیاکے سامنے روشناس ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے