پنجگور،ای ٹیگز سسٹم میں بڑے پیمانے پر اقربا پروری اور بے قائدگیوں کا انکشاف

پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) ای ٹیگز سسٹم میں بڑے پیمانے پر اقربا پروری اور بے قائدگیوں کا انکشاف ذرائع کے مطابق پنجگور بارڈرز جانے والی گاڑیوں کے ای ٹیگ سسٹم میں بڑے پیمانے پر اقربا پروری اور بے قاعدگیاں سامنے آرہے ہیں بہت سے لوگوں کا نمبر دو دو مہینوں تک نہیں آتا جبکہ اثر رسوخ کی بنیادوں پر پیکج کے تحت لوگوں کو بارڈرز جانے دیا جارہاہے پہلے جب ڈیجیٹل سٹلائیٹ سسٹم کے تحت لوگوں کو بروقت میسج اور بارڈر پر جانے کے میسج بروقت مل رہے تھے تو موجودہ سیٹ اپ نے ای۔ ٹیگز سسٹم میں بہتری لانے کے نام پر ڈیجیٹل سسٹم کو ختم کرکے من مانیاں شروع کرکے غریب لوگوں کی حق تلفی شروع کر دی ھے ایک شخص نے نآم ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جب سے چیدگی بارڈر پوائنٹ اسٹارٹ ہوگیا ھے اس کا نام ایک بار بھی نہیں آیا ھے حالانکہ اس نے نام لسٹ میں نہ آنے کا تحریری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا ہے مگر تاحال اس جیسے درجنوں افراد کی کوئی شنوائی نہیں ہورہی ہے اس نے بتایا کہ اس کا پرانا ای ٹیگ ایف سی کے دور کا ھے مگر اس کے ساتھ نا انصافی ہورہا ھے ذرائع نے انکشاف کیا کہ رقومات لیکر پیکج کے تحت لوگوں کو بغیر ٹائم بارڈر جانے دے کر اصل حقداروں کی حق تلفی کی جارہی ھے متاثرین نے اعلئ حکام کمشنر مکران اور دیگر زمہ داران سے اپیل کی ہے کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے دوسری جانب بارڈرز جانے والے گاڑیوں سے لیویز فورس اور اس کی ملی بھگت سے بھتہ خوری عروج پر پہنچ چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے