پشاور اسلامیہ کالجیٹ اسکول میں چوکیدار کی فائرنگ سے پروفیسر قتل
پشاور(ڈیلی گرین گوادر) اسلامیہ کالیجیٹ اسکول میں چوکیدار نے فائرنگ کر کے پروفیسر بشیر کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق پروفیسر بشیر احمد اسلامیہ کالج میں انگلش ڈیپارٹمنٹ میں پڑھاتے تھے، فائرنگ کے بعد چوکیدار فرار ہوگیا ہے۔ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ چوکیدار اور پروفیسر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی نتیجے میں پروفیسر قتل ہوگئے جب کہ چوکی دار بچ گیا، جائے وقوع سے 5 دد کلاشنکوف کے 5 کارتوس کے خول برآمد ہوئے ہیں، لاش کو اسپتال منتقل کرکے چوکی دار کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔