ن لیگ عمران خان کو بے نقاب کرنے کی مہم چلا رہی ہے،مریم اورنگزیب
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن عمران خان اور ان کے سہولت کاروں کو بے نقاب کرنے کی مہم چلا رہی ہے۔
ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ عمران خان جس طرح عدلیہ کا تمسخر اڑا رہے اور تضحیک کر رہے ہیں اُس کی مثال نہیں ملتی۔مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ عمران خان صاحب! عدلیہ سے گالی، دھمکی اور دھونس سے ہر روز ضمانت آپ لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ اب ملکی معیشت کو کھوکھلا کرنے والوں کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ ن لیگ اب عوام کو بیروزگار کرنے والوں، فارن ایجنٹ اور توشہ خانہ چور کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اب ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔