سبی کا سالانہ تبلیغی اجتماع دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا،سالانہ تبلیغی اجتماع میں 4لاکھ لوگوں نے اجتماعی دعا میں شرکت کی،کمشنر سبی ڈویژن
سبی(ڈیلی گرین گوادر)کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی نے کہا کہ سبی کا سالانہ تبلیغی اجتماع دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیاسالانہ تبلیغی اجتماع میں 4لاکھ لوگوں نے اجتماعی دعا میں شرکت کی انہوں نے کہا کہ اجتماعی دعا میں اللہ رب العزت کی بارگاہ میں ملک کی خوشحالی،امت مسلمہ کی کامرانی،ترکیہ شام کے زلزلہ زدگان،کشمیر فلسطین کے مسلمانوں کی آزادی کے لئے دعاکی گئی ہے اور شرکااجتماع کی گھروں کو واپسی کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ کو اجتماع شرکا کی روانگی کے لئے مختص کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اجتماع شرکا کی گھروں کو رونگی جاری ہے انہوں نے کہا کہ مربوط ٹریفک پلان ترتیب دی گئی ہے پنجرہ پل کے مقام پر دوکرینیں پھنسی ہوئی گاڑیوں کو راستے سے ہٹانے کے لئے موجود ہیں۔کمشنرسبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی نے کہا کہ سبی سے کولپور اور سبی سے ڈیرہ مراد تک قومی شاہراہ کو شام چھ بجے تک ون وے کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سبی میں ٹریفک نظام کو رواں رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس کے آفیسران خود ٹریفک کی مانیٹرنگ کررہے ہیں اور مختلف شاہراوں کو بھی ون وے کردیا ہے تاکہ مسافروں اور شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشان کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ کسی بھی قسم کے حادثے سے بچا جاسکے