جیل بھرو تحریک کا ایسا جواب دیں گے جو ذہن وگمان میں نہیں ہوگا،رانا ثناءاللہ

راولپنڈی (ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ عمران خان جیل بھروتحریک شروع کرے، ایسا جواب دیں گے جو ان کے ذہن وگمان میں نہیں ہوگا۔

راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کے دوران رانا ثناءاللہ نے کہا کہ کنونشن کا انعقاد الیکشن لڑنے کیلئے کیا گیا ہے، مسلم لیگ ن چاہتی ہے انتخابات شفاف ہوں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ شیدا ٹلی کہتا ہے کہ ن لیگ الیکشن سےبھاگ رہی ہے، پنڈی کےشیطان دیکھو پنڈال ن لیگ کے ورکرز سے بھرا ہوا ہے۔ راولپنڈی کی دونوں سیٹوں سے پنڈی کے شیطان کو ہرائیں گے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جیل بھرو تحریک شروع کرنے والا بنکر میں چھپا بیٹھا ہے، تم جیل بھرو تحریک شروع کرو ایسا جواب دیں گے تمہارے ذہن وگمان میں نہیں ہوگا۔رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں انتشار پھیلاناچاہتا ہے، وہ جدوجہد کررہا ہے کہ ملک ڈیفالٹ کرے، عمران خان اور حواریوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے