پسنی، کوسٹل ہاؤے پولیس کے چیک پوسٹوں پر بیرون صوبہ ایرانی تیل کی ترسیل روک دی گئی
گوادر (ڈیلی گرین گوادر) پسنی، کوسٹل ہاؤے پولیس کے چیک پوسٹوں پر بیرون صوبہ ایرانی تیل کی ترسیل روک دی گئی، پسنی زیروپوائنٹ پر بیرون صوبہ اسمگل ہونے والے 19 لاکھ ایرانی لیٹر سے زائد لوڈ سیینکڑوں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق عوامی شکایت پر گزشتہ روز مکران کوسٹل ہائی وے پولیس نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بیرون صوبہ تیل کی ترسیل پر پابندی عائد کردی جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے مکران کوسٹل ہائی وے پولیس نے اپنے چیک پوسٹوں پر لاکھوں لیٹر ایرانی تیل ترسیل کرنیوالے درجنوں مسافر بردار بسوں اور مزدا گاڑیوں کو روک دی, مسافر بردار بسوں کے پاسنجر واپس اپنے گھروں کو لوٹ گئے، اس موقع پر تیل بردار بس و ٹرک ڈارائیوروں نے این این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گزشتہ رات ایک نئے فورس نے ہم سے پیسے مانگنے کے لیے روک دیا جب ہم نے گاڑی مالکان کو بتایا تو انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی چیک پوسٹ پر یونین کی اجازت کے بغیر پیسے نہیں دیتے جبکہ یونین اور گاڑی مالکان کو فون کرکے کہا تو انہوں نے پیسے دینے سے منع کیا جس کی وجہ ہم گزشتہ سولہ گھنٹوں سے ہمیں پسنی پر روکا گیا ہے، واضع رہے ڈیزل و پٹرولیم اسگلنگ ایکٹ کسٹم کے پاس ہے جب اس حوالے سپرنڈنٹ کسٹم پسنی سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اس متعلق کوئی بھی ادارے کا چیک پوسٹ کاروائی کر سکتا ہے جبکہ اس کی حوالگی پاکستان کسٹم کو کی جاتی ہے واضح رہے کہ پسنی زیرو پوائنٹ پر کوسٹل ہائی وے پولیس کی چیک پوسٹ سے پہلے کسٹم کا چیک پوسٹ واقع ہے۔